--> /* font */

Monday, November 19, 2012

اردو بلاگنگ کیسے کریں۔




اردو بلاگنگ کیسے کریں ؟

بلاگر اور ورڈ پریس دو مشہور ویب سائٹس ہے جو آپ  کو مفت بلاگ کی خدمات مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اور بہت ساری ویب سائٹس ایسے ہیں  جہاں آپ اپنا بلاگ مفت شروع کر سکتے ہیں۔ ٹمبلر ایک ایسی سوشل ویب سائٹہے جسے آپ  ٹوئٹر ، فیس بک اور بلاگر یا ورڈ پریس کا مرکب کہ سکتے ہیں ۔ یہ سوشل ویب سائٹ آپ کو بیک وقت تقریباً   وہ تمام خصوصیات عطا کرتی ہے  جو فیس بک ٹوئٹر اور بلاگر میں موجود ہے۔ ٹمبلر ٹوئٹر کی طرح ہے لیکن وہاں حروف کی قید نہیں ہے ، آپ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنا مواد شیئر کرنے کے لیے فیس بک کی طرح کی خصوصیات استعمال کر سکتے ہیں اور مزید یہ آپ کو اپنے بلاگ کی ایچ ٹی ایم ایل ایڈت کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے لیکن فی الحال  یہ ویب سائٹ برصغیر ہند میں یہ اتنی مقبول نہیں ہوئی ہے۔
چونکہ بلاگر ایچ ٹی ایم ایل ایڈت کرنے کی سہولت عطا کرتا ہے اور یہ نسبتاً آسان ہے اس لیے ہم یہاں بذریعہ بلاگر ہی بلاگنگ پرگفتگو کریں گے۔

اپنے کمپیوٹر کو اردو پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنانا



اردو کے لیے یونیکوڈ فونٹس تیار ہونے سے پہلے ہم کمپیوٹر میں  اردو  کا استعمال تصویری انداز میں کرتے تھے   یہ اردو نہیں بلکہ اردو کی تصاویر ہوتی ہے جنہیں کمپیوٹر کا نظام نہ ہی سمجھ سکتا ہے اور نا ہی سرچ انجن اسے ڈھونڈ کر آپ تک نتائج پہنچا سکتا ہے۔ یونیکوڈ فونٹس کی تیاری کے ساتھ ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ کسی بھی اپلیکیشن میں ہم بہترین اردو رسم الخط میں اردو تحریر کر سکتے ہیں۔ اپنے کمپیوٹر کو اردو لکھنے اور پڑھنے کے قابل بنانے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہیں۔
1۔ اردو  یونیکوڈ فونٹس
2۔ اردو کی بورڈ
3۔ ونڈوز کے لیے اردو سپورٹ
یہ تینوں چیزیں مشہور بلاگر بلال صاحب نے ایک جگہ جمع کی ہے اور پاک اردو انسٹالر نام سے ایک سوفٹ ویئر تیار کیا
ہے جس کی مدد سے محض چند کلک کی بناء پر ہمارا کمپیوٹر اردو لکھنے اور پڑھنے کے لائق بن جاتا ہیں۔

کمپیوٹر میں اردو تحریر کرنے کا طریقہ

فرض کیجیے آپ کو ایم ایس وردڈ میں اردو تحریر کرنی ہے۔
ایم ایس ورڈ  کا صفحہ کھولیں ، اب   Alt=Shift دبا کر اردو زبان منتخب کریں۔
اب فونٹس میں آپ کا اردو فونٹ بھی ظاہر ہونے لگے گا۔ اردو فونٹس میں کوئی بھی فونٹ منتخب کریں اور بہترین اردو رسم الخط میں تحریر کرنا شروع کریں۔
تحریر کرنے کے دوران یہ بات ملحوظ رہے کہ پاک اردو انسٹالرمیں فونیٹک کی بورڈ شامل کیا گیا ہے۔ لھٰذا اردو تحریر بھی آپ کو فونیٹک کی بورڈ کے لحاظ سے ہی کرنی ہوگی جو انتہائی آسان ہے۔

Translate

About Me

My photo
Yet another proud Indian | Urdu Blogger | Twitter Urdu Translator | Social worker | Working For educational awareness among poor Indians | Fighting against Social Injustice and Communalism | A practicing Doctor |